ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی دلتوں سے پاک ہندستان کی تعمیر میں مصروف ، کانگریس نے بی جے پی کے پانچ دلت اراکین پارلیمنٹ کے تیورپرطنزکسا

مودی دلتوں سے پاک ہندستان کی تعمیر میں مصروف ، کانگریس نے بی جے پی کے پانچ دلت اراکین پارلیمنٹ کے تیورپرطنزکسا

Mon, 09 Apr 2018 11:30:32    S.O. News Service

نئی دہلی8اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس نے مرکزی حکومت کے مبینہ دلت مخالف رویہ پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے پانچ دلت اراکین پارلیمنٹ کے بغاوتی تیور پر آج طنز کرتے ہوئے کہاکہ من کی بات کرنے کے شوقین مسٹر مودی اس معاملہ پر خاموش ہیں، جو اس بات کا ثبوت کہ وہ دلت مکت بھارت کی تعمیر میں مصروف ہیں۔کانگریس کے ترجمان جے ویر شیرگل نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں مرکز کی مودی حکومت کو دلت مخالف قرار دیتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کے ہی پانچ دلت اراکین پارلیمنٹ نے مودی حکومت کے دلت مخالف چہرے کے بے نقا ب کردیا ہے ۔ترجمان نے کہاکہ چائے پر بات چیت کرنے کے شوقین وزیراعظم دلت پر مظالم کے معاملہ پر اپنے اراکین پارلیمنٹ سے بات چیت کیوں نہیں کرتے۔


Share: